بین الاقوامی

ایران کا زمین میں دبے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

ایران نے زمین میں دبے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ایران کے جنرل امیر علی حاجی زادہ کا کہنا ہے کہ یہ دنیا میں اپنی نوعیت کا پہلا تجربہ ہے۔

ایران کے جنوبی علاقے میں جنگی مشقیں جاری ہیں۔ مشقوں کے آخری حصے کو نبی آخرالزماں کے نام کی مناسبت سے پیامبر اعظم کا نام دیا گیا ہے۔

اس دوران ہرمزگان صوبے کی زمین میں دبے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا گیا۔ جس میں لانچنگ پیڈ اور دیگر روایتی آلات استعمال نہیں کیے گئے۔

ایرانی جنرل کا دعویٰ ہے کہ تمام میزائلوں نے اہداف کو نشانہ بنایا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button