قوم عمران خان کا ایک ہی بڑا فیصلہ سننا چاہتی ہے کہ استعفیٰ دے اور ملک کی جان چھوڑے، طلال چوہدری

0 30

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما سابق وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے وزیر اعظم سے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم عمران خان کا ایک ہی بڑا فیصلہ سننا چاہتی ہے کہ استعفی دے اور ملک کی جان چھوڑے، وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ عمران نیازی نے بڑا فیصلہ کیا اور چینی چوری کرادی عمران نیازی نے بڑا فیصلہ کیا اورڈالر کی قیمت بڑھا دی عمران نیازی نے بڑا فیصلہ کیا اور ملک پر 12000ارب قرض چڑھا دیا ،عمران نیازی نے بڑا فیصلہ کیا اور ملک میں معیشت ختم ہوگئی عمران نیازی نے بڑا فیصلہ کیا اور شرح سود ڈبل، کاروبار بند ہوگیا عمران نیازی نے بڑا فیصلہ کیا اور پوری دنیا میں بھیک مانگنا شروع کردی عمران نیازی نے بڑا فیصلہ کیا اور فارن فنڈنگ کیس میں اربوں کھربوں کھاگیاعمران نیازی نے بڑا فیصلہ کیا اور 23خفیہ اکاونٹس چھپا لئے، عمران نیازی نے بڑا فیصلہ کیا اور بی آرٹی میں 128ارب کا قوم کو ٹیکہ لگ گیا عمران نیازی نے بڑا فیصلہ کیا اور ترقی کی شرح 5.8 سے صفر ہوگئی عمران نیازی نے بڑا فیصلہ کیا اور چینی چوروں نے اربوں کمالئے اور باہر بھاگ گئے عمران نیازی نے بڑا فیصلہ کیا اور چینی پر کمشن بنا کر خود کو بچالیا عمران نیازی نے بڑا فیصلہ کیا اور تاریخ کی کم ترین قیمت کے باوجود پٹرول میں عوام کو ریلیف نہ دیا عمران نیازی نے بڑا فیصلہ کیا اور پھر پٹرول میں اربوں روپے کمانے والے مافیا کو بچانے کے لئے کمشن بنادیا ملک اور قوم سلیکٹڈ کے مزید بڑے فیصلوں کے متحمل نہیںقوم بس اب ایک ہی بڑا فیصلہ عمران نیازی سے چاہتی ہے کہ قوم کی جان چھوڑ دے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.