اہم خبریںبین الاقوامی

سعودی عرب میں قرنطینہ سے پہلے گروپ کا اخراج، وزارت صحت کا جشن

جدہ(این این آئی)سعودی عرب کے شہر جدہ میں 14 دن تک حفاظتی طبی نظر بندی کے لیے قرنطینہ میں رکھے گئے شہری کی پہلی کھیپ کو گذشتہ روز اپنے گھروں کو جانے کی اجازت دی گئی۔ ان لوگوں کو بیرون ملک سے واپسی پرکرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر 14 دن کے لیے قرنطینہ منتقل کیا گیا تھا۔عرب ٹی وی کے مطابق جدہ میں قرنطینہ سے نکلنے والے پہلے گروپ کا وزارت صحت کے عہدیداروں کی طرف سے استقبال کیا گیا۔ ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور تندرست ثابت ہونیپرانہیں تحائف بھی دیئے گئے۔اس موقعے پرقرنطینہ سے نکلنے والے شہریوں نے انتظامیہ کے حْسن سلوک، میزبانی، ہوائی اڈوں پراترنے سے لے کرقرنطینہ سے اخراج تک ان کے ساتھ عزت واحترام پرمبنی برتائو پر وزارت صحت کا شکریہ ادا کیا۔خیال رہے کہ سعودی عرب میں 14 روز قبل بیرون ملک سے آنے والے شہریوں کو کرونا کے خطرے کے پیش نظر قرنطینہ منتقل کیا گیا تھا۔ اس دوران قرنطینہ میں رکھے گئے شہریوں کی چوبیس گھنٹے کی بنیاد پر نگرانی کی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button