مکمل لاک ڈاؤن لگادیتے تو بھارت جیسا حال ہوتا، عثمان ڈار

0 32

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امورِ نوجوانان عثمان ڈار نے کہا ہے کہ اگر کورونا وائرس کے دوران مکمل لاک ڈاؤن لگادیتے تو آج بھارت جیسا حال ہوتا۔

پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ 9 اگست کو ٹائیگر فورس ڈے منایا جائے گا، اس دن خیبرپختونخوا میں نواجوان 5 لاکھ درخت لگائیں۔

عثمان ڈار نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے 90 ہزار نوجوانوں نے درخواستیں دی ہیں، وزیراعظم عمران خان 12 اگست کو دوسرے فیز کا افتتاح کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ پہلے فیز میں 8 سے 10 ہزار نوجوانوں کو رقم دی جائے گی۔عثمان ڈار نے یہ بھی بتایا کہ کامیاب جوان پروگرام 18سے 45 سال کے افراد کے لیے ہے۔وزیراعظم کے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ جو کاروبار کی سمجھ بوجھ رکھتے ہیں ان کو رقم دے رہے ہیں۔عثمان ڈار نے کہا کہ 10 لاکھ پر 3 فیصد مارک اپ بغیر کسی گارنٹی کے بزنس کرنے والوں کو دیں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ 10 لاکھ سے 1 کروڑ تک 4 فیصد مارک اپ رقم دیں گے۔

کورونا وائرس سے متعلق بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کیسز میں کمی آئی ہے۔عثمان ڈار نے کہا کہ یورپ اور امریکا میں آج بھی زیادہ کیسز رپورٹ ہورہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کرتے تو آج بھارت جیسا حال ہوتا۔ اپوزیشن مکمل لاک ڈاؤن کا کہتی تھی وہ بھارت کا حال دیکھ لے۔

انھوں نے یہ بھی کہا  کہ آج دنیا میں عمران خان کے فیصلوں کو سراہا جارہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.