یوٹیلٹی اسٹورز پر سبسڈائزڈ اشیا کی خریداری کیلیے شناختی کارڈ، ون ٹائم پاس ورڈ لازمی قرار

0

اسلام آباد: یوٹیلٹی اسٹورز پر بنیادی اشیائے ضروریہ پر سبسڈی کے حصول کو مزید آسان اور شفاف بنانے کے لیے شناختی اور ون ٹائم پاس ورڈ کو لازمی قرار دے دیا گیا۔

 یکم نومبر سے یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے صارفین یوٹیلٹی اسٹور پر آنے سے پہلے اپنا شناختی کارڈ نمبر اپنے موبائل سے 5566 پرایس ایم ایس کریں گے، ان کو خریداری کیلیے ون ٹائم پاس ورڈ (او ٹی پی) مہیا کیا جائے گا۔

ترجمان کے مطابق کسی بھی یوٹیلٹی اسٹورز میں وہ ون ٹائم پاس ورڈ (او ٹی پی) اور شناختی کارڈ دکھانے پر صارفین سبسڈائزڈ اشیا کی خریداری کرسکیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.