وزیراعظم عمران خان آج قوم سے خطاب کریں گے

0 27

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان آج قوم سے خطاب کریں گے اورعیدالاضحیٰ پرلاک ڈاوَن کی صورتحال سے متعلق قوم کو اعتماد میں لیں گے۔

وزیراعظم خطاب سے قبل متعلقہ اداروں کے ماہرین سے مشاورت کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت کورونا سے متعلق اجلاس دن 3بجے ہوگا۔ اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کو کورونا صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی اجلاس میں اسد عمر، چیئرمین این ڈی ایم اے اور متعلقہ اداروں کے حکام شریک ہوں گے۔

عمران خان کوکورونا کیسز کی شرح میں کمی اور پھیلاوَ میں کمی پر بریفنگ دی جائے گی۔ قوم سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان ایس او پیزپرعمل درآمدیقینی بنانے پر زور دیں گے۔ خیال رہے عید الفطر پر عوام نے لاک ڈاؤن پر پوری طرح عمل نہیں کیا تھا جس کے باعث کورونا کیسز میں اضافہ ہوا۔ عیدالاضحیٰ کےموقع پر حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے سخت اقدامات کیے جائیں۔ وفاقی حکومت نے تمام تفریحی مقامات کو بند کر دیا ہے جب کہ پنجاب حکومت نے بھی سخت لاک ڈاؤن کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کافی حد تک کم ہوگئی ہے اور حکومت نہیں چاہتی کہ اس میں مزید اضافہ ہو۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر اور قومی ادارہ برائے صحت نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ عید الاضحیٰ پر اگر عوام نے ایس او پیز پر عمل نہ کیا تو پاکستان میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک بار پھر بڑھ سکتی ہے جس پر قابو پانے میں کم سے کم دو ماہ لگ سکتے ہیں۔

طبی ماہرین اور وبائی بیماریوں سے نمٹنے والے اداروں کی سفارشات پر حکومت نے عید الاضحیٰ پر سخت لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے اور اس کیلئے انتظامات مکمل کیے جا رہے ہیں۔

عید الاضحیٰ کے موقع پر ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنانے کیلئے وزیراعظم عمران خان آج قوم سے خطاب کریں گے اور پرلاک ڈاوَن کی صورتحال سے متعلق قوم کو اعتماد میں لیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.