بجلی 2 روپے 88 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان

0

نیپرا ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی 2.88 روپے مہنگی کرنے کی درخواست پر آج سماعت کرے گا۔

سی پی پی اے نے اکتوبر کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ درخواست نیپرا میں جمع کر رکھی ہے، حکومتی پالیسی گائیڈ لائنز کے مطابق ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک پر بھی ہوگا۔

 

اکتوبر میں ہائی سپیڈ ڈیزل سے بجلی کی پیداواری لاگت 69 روپے 59 پیسے فی یونٹ رہی، فرنس آئل سے گزشتہ ماہ بجلی کی پیداواری لاگت 46 روپے 43 پیسے فی یونٹ رہی، اکتوبر میں ایل این جی سے بجلی کی فی یونٹ پیداواری لاگت 28 روپے 74 پیسے رہی، ستمبر کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی 2 روپے 37 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی تھی۔

 

یاد رہے کہ ستمبر کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق رواں ماہ نومبر کے بلوں میں کیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.