پاکستان اور روس کا 2030 تک تجارتی حجم کا ہدف 5 ارب ڈالر تک پہنچانے پر اتفاق

0

پاکستان اور روس کے درمیان بین الحکومتی کمیشن کا 11واں اجلاس ماسکو میں اختتام پذیر ہوگیا جس میں دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارتی حجم 5 ارب ڈالرز تک بڑھانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ ماسکو میں پاکستان اور روس کے درمیان ہونے والے بین الحکومتی کمیشن کے اجلاس میں دونوں ممالک نے 2030 تک دوطرفہ تجارت کا حجم 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف مقرر کرلیا۔ اعلامیے کے مطابق پاکستان اور روس کے درمیان بین الحکومتی کمیشن کے 11ویں اجلاس کے پروٹوکول اور 2026 سے 2030 تک اقتصادی تعاون کے پروگرام پر دستخط ہوگئے جبکہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت، اقتصادی، سائنسی اور تکنیکی تعاون سے متعلق بھی معاہدے طے پائے۔ اجلاس کی مشترکہ صدارت وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری اور روسی وزیر توانائی سرگئی تسیویلیف نے کی۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور روس نے دوطرفہ اقتصادی تعاون بڑھانے کا جائزہ لیا گیا جبکہ دونوں ممالک نے مستقبل میں تعاون کے لیے ترجیحی شعبوں کی نشاندہی کی۔ اعلامیے کے مطابق پاکستان اور روس کے درمیان بین الحکومتی کمیشن کا 10واں اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا تھا جبکہ 11ویں اجلاس میں گزشتہ اجلاس میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.