برطانیہ میں جنوری سے گیس اور بجلی کے بلوں میں بڑے اضافے کا اعلان
برطانیہ میں توانائی کے بلوں میں بڑا اضافے کا اعلان کیا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ میں جنوری 2027 سے گیس اور بجلی کے بلوں میں 26 فیصد اضافے کا اعلان کیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ عام گھرانےکا سالانہ انرجی بل 443 پاؤنڈ بڑھ کر 2ہزار 166 پاؤنڈ ہو جائے گا۔
آفجیم نے جنوری سے مارچ 2027 کے لیے نئی پرائس کیپ مقرر کردی ہے جس کے تحت برطانیہ کے تقریباً 2 کروڑ گھرانے متغیر ٹیرف کے تحت متاثر ہو سکتے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت کی جانب سے اہل گھرانوں کو 100 پاؤنڈ کی یکمشت امداد دینے کا اعلان کیا گیا ہے، انگلینڈ میں کونسل ٹیکس بینڈ اے سے ڈی والے اہل گھرانوں کو ادائیگی ملے گی جب کہ تقریباً 60 لاکھ گھرانوں کو ونٹر وارم ہوم ڈسکاؤنٹ کے تحت 150 پاؤنڈکی رعایت بھی مل سکتی ہے۔
