سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی ہوگئی

0

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی آگئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 11 ہزار 500 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 73 ہزار 936 روپے ہوگئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت بھی 9 ہزار 860 روپے کی کمی کے بعد 3 لاکھ 20 ہزار 589 روپے ہوگئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 115 ڈالر کی کمی آئی ہے جس کے بعد فی اونس سونا 3 ہزار 514 ڈالر ہوچکا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.