عالمی یوم پولیو کا مقصد ملک و معاشرے سے پولیو جیسے موذی مرض کا خاتمہ کرنا ہے۔ وزیراعلیٰ
وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کا پولیو کے عالمی دن کے موقع پر پیغام۔
عالمی یوم پولیو کا مقصد ملک و معاشرے سے پولیو جیسے موذی مرض کا خاتمہ کرنا ہے۔ وزیراعلیٰ
ورلڈ پولیو ڈے منانے کا مقصد بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنانا ہے ۔ وزیراعلیٰ
پولیو کا بروقت علاج نہ ہونے کے باعث بچے عمر بھر کی معذوری کا شکار ہوتے ہیں ۔ وزیراعلیٰ
بہت سے ممالک نے پولیو کو بھرپور محنت اور کوششوں کے ساتھ ختم کیا ہے ۔ وزیراعلیٰ
پولیوکاخاتمہ نا ممکن نہیں البتہ مشکل ضرور ہے جس کیلئے ہم سب کو ملکر کردار ادا کرنا ہوگا۔ وزیراعلیٰ
پولیو مہم میں علمائے کرام، سول سوسائٹی اور مختلف مکاتب فکر سمیت میڈیا کا کردار کلیدی ہے ۔ وزیراعلیٰ
تمام مکتبہ فکرکے یکجاہونے کی وجہ سے کسی حدتک اس بیماری پر قابو پانے میں ہم کامیاب ہورہے ہیں ۔ وزیراعلیٰ
آج ہم اپنے شہید پولیو ورکرز کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے محفوظ رکھنے کیلئے اپنی جانیں تک قربان کردیں۔ وزیراعلیٰ
ہم پولیو ورکرز کو ان کی انتھک محنت پر سلام پیش کرتے ہیں ۔وزیراعلئ
پولیووائرس کے خاتمے کیلئے مستقل مزاجی کے ساتھ جدوجہد کی ضرورت ہے۔ وزیراعلیٰ
ورلڈ پولیو ڈے کی مناسبت سے پوری دنیا میں تقریبات منعقد کی جاتی ہیں وزیراعلیٰ
دنیابھر میں اس بیماری سے بچاؤ اور علاج کے متعلق آگاہی دی جاتی ہے۔ وزیراعلیٰ
ہمارا بھی مقصد یہی ہے کہ کس طرح سے اس موذی مرض کا خاتمہ یقینی ہوسکے تاکہ ہمارا ملک بھی پولیو سے پاک ہو ۔وزیراعلیٰ
صوبائی حکومت پولیو کے مکمل خاتمے پرعزم ہے۔ وزیراعلیٰ
پولیو ورکرز کو پولیو مہم کے دوران مکمل سیکورٹی فراہم کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ