وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال عالیانی نے استعفیٰ دے دیا
وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال عالیانی نے استعفیٰ دے دیا ، گورنر بلوچستان نے جام کمال خان کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے ۔ یاد رہے کہ جام کمال نے تحریک عدم اعتماد سے ایک روز قبل استعفیٰ دیا اور کل ان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش ہونا تھی ۔ ان کے استعفے کی تصدیق صوبائی وزیر کھیل خالق ہزارہ نے کی ہے ۔