اپوزیشن نازک حالات میں انتشار پھیلانے کی بجائے سنجیدہ سیاست کرے : عثمان بزدار

0 32

لاہور :  وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا احتجاج بے معنی حیثیت رکھتا ہے، موجودہ نازک حالات میں انتشار پھیلانے کی بجائے سنجیدہ سیاست کرنی چاہیے۔

اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ اپوزیشن عناصر اپنے دور میں بھی عوام سے مخلص نہ تھے، نہ اب ہیں اور نہ آئندہ ہوں گے۔ نازک حالات میں قوم کوتقسیم کرنے کی کوشش قابل مذمت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے عناصر صرف پوائنٹ سکورنگ کے لئے قومی مفادات کو داؤ پر لگارہے ہیں۔ موجودہ حالات میں منفی سیاست کی ذرا سی بھی گنجائش نہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.