ہر پاکستانی آج کے میچ کیلئے پُرجوش، انشااللہ جیت جنون اور جذبے کی ہو گی : فواد چودھری
اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ پاکستان کا ہر شہری پاک بھارت میچ کے لئے پُرجوش ہے اور انشاللہ٘ جیت جنون اور جذبے کی ہو گی۔
اپنے ٹویٹر پیغام میں فواد چودھری کا مزید کہنا ہے کہ وہ میچ دیکھنے کیلئے جانے کی تیاری کررہے ہیں۔ آج پاکستان کے جو بھی گیارہ لڑکے میدان میں اتریں گے ان کے پاس پاکستان کا نیا سپر سٹار بننے کا موقع ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا ہر شہری اس میچ کو لے کر پرجوش ہے اور انشاللہ٘ جیت جنون اور جذبے کی ہو گی جیت پاکستان کی ہو گی۔