نیپال میں بارشیں اور سیلاب، 132 افراد ہلاک
نیپال میں طوفانی بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی ہے۔ ہلاکتوں اور زخمیوں کے علاوہ 53 افراد لاپتہ بھی ہو گئے ہیں۔
نیپال میں طوفانی بارشوں سے لینڈ سلائیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جبکہ مواصلاتی نظام بھی بری طرح متاثر ہوا ہے۔ فصلیں تباہ اور لاتعداد مویشی بھی سیلابی پانی میں بہہ گئے ہیں۔
اس وقت نیپال کے بیشتر شہروں کے مختلف علاقے سیلاب کی لپیٹ میں ہیں جبکہ متاثرہ علاقوں میں خوراک کی بھی قلت کا سامنا ہے۔