پاک بھارت ٹاکرا: پاکستان کی 12 رکنی ٹیم کا اعلان

0

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف اہم میچ کیلئے 12 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا، تاہم پلیئنگ الیون کا فیصلہ کل کیا جائے گا۔

بھارت کیخلاف میچ کیلئے قومی ٹیم کی قیادت بابراعظم کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں محمد رضوان، فخر زمان، حیدر علی، شعیب ملک، محمد حفیظ، آصف علی، شاداب خان، عماد وسیم، حسن علی، شاہین آفریدی اور حارث رؤف کو شامل کیا گیا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑا ٹاکرا 24 اکتوبر بروز اتوار کو ہو گا، جس کیلئے دونوں ٹیموں نے ہی بھرپور تیاریاں کر رکھی ہیں جبکہ دنیا بھر میں شائقین کرکٹ بے صبری سے اس میچ کے منتظر ہیں۔

تمام کھلاڑی بہترین کھیل پیش کرنے کے لیے تیار ہیں: بابر اعظم

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ تمام کھلاڑی بہترین کھیل پیش کرنے کیلئے تیار ہیں، کرکٹ میں ریکارڈ ہمیشہ بنتے ہی ٹوٹنے کیلئے ہیں اور ہم کل ورلڈکپ میں بھارت کا ریکارڈ توڑنے کی کوشش کریں گے، جس کیلئے بیٹنگ اور باؤلنگ کیساتھ ساتھ فیلڈنگ میں بھی محنت کرنا ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ سرفراز احمد اور شعیب ملک سینئر اور تجربہ کار کھلاڑی ہیں جو سپن باﺅلنگ کے خلاف بہت خوب کھیلتے ہیں۔ اس مرتبہ بھارت کے بعد نیوزی لینڈ کیخلاف میچ بھی اہمیت کا حامل ہے اور ہم دونوں میچز میں عمدہ کارکردگی دکھانے کیلئے پرعزم ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.