اگلے ماہ آرمی چیف کی تعیناتی ہوگی، انتخابات وقت پر ہوں گے: وزیر دفاع

0 49

فاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ قانون اور آئین کے مطابق اگلے ماہ آرمی چیف کی تعیناتی ہو گی اور عام انتخابات اپنے وقت پر ہوں گے۔

ہفتے کو سیالکوٹ میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ کل (جمعے کو) کو پاکستان کو فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی گرے لسٹ سے نکال دیا گیا۔ اس کامیابی میں سب سے بڑا ہاتھ پاکستان کی فوج کا ہے۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ ’کل کے فیصلے بعد پی ٹی آئی میں توڑ پھوڑ شروع ہو چکی ہے۔ سب کے سامنے ہے لانگ مارچ کتنی بار ملتوی ہو چکا ہے۔ آنے والے دنوں میں نئے اتحاد بنیں گے۔وہ پرویز الٰہی کا خیال کریں کہ کہیں وہ کہیں اور نہ چلے جائیں۔ افراد ریڈ لائن نہیں ہو سکتے۔ قانونی ادارے ریڈ لائن ہیں۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’کل اگر احتجاج قابل ذکر ہوتا تو ختم نہ کیا جاتا۔ یہ تو ابتدا ہے آنے والے دنوں میں دیکھ لیجیے گا۔‘

Leave A Reply

Your email address will not be published.