پاک-بھارت میچ: ٹیم تیار ہے، 100 فیصد کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے، بابر اعظم
قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ ٹی20 ورلڈ کپ میں پاک۔بھارت میچ کا سب کو انتظار ہے، بطور ٹیم ہم تیار ہیں اور کوشش کریں گے کہ 100 فیصد کارکردگی دکھائیں۔
میلبرن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر اعظم کا کہنا تھا کہ موسم ہمارے ہاتھ میں نہیں ہے، بطور کھلاڑی اور کپتان میں چاہوں گا کہ پورا میچ ہو کیونکہ سب لوگ اس میچ کا انتظار کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پورا میچ ہوگا تو زیادہ اچھا ہوگا، جتنا بھی میچ ہو اور کوئی بھی سچویشن ہو، بطور ٹیم ہم تیار ہیں اور کوشش کریں گے کہ 100 فیصد کارکردگی دکھائیں۔