صدر مملکت عارف علوی کا نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا دورہ، ادارے کی این سی اوسی کی کارکردگی کو سراہا

0 28

اسلام آباد: صدرمملکت عارف علوی نے بدھ کے روز نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا دورہ کیا۔نیشنل کوآرڈی نیٹراین سی اوسی لیفٹیننٹ جنرل حمودالزمان نے صدرمملکت کااستقبال کیا۔ صدرمملکت کو وزیرمنصوبہ بندی اور سنٹر کے چیئرمین اسدعمر نے بریفنگ دی۔اسد عمر نے صدر مملکت کو بتایا کہ این سی او سی کی کوششوں سے ملک میں کورونا کیسز میں نمایا کمی آئی ہے۔صدرمملکت کوکورونا سے نمٹنے میں این سی اوسی کے کردار اور مختلف اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔ صدرکوقومی صحت کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات پربریفنگ دی گئی۔صدرعارف علوی نے این سی اوسی کی کارکردگی کو سراہا ۔ صدر نے کورونا کے خلاف فرنٹ لائن پرلڑنے والوں کو خراج تحسین پیش کیا۔صدر مملکت عارف علوی نیعیدالاضحی کے موقع پر صوبوں کو ایس اوپیز پرعملداری کی ہدایت کردی۔اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے کورونا وبا کے خلاف جنگ میں ہر اول دستے کا کردار ادا کیا ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ این سی اوسی کی مربوط اور بہترحکمت عملی سے مثبت نتائج سامنے آئے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ این سی اوسی نے روزانہ کے اعدادوشمارمرتب کرکے قابل اعتبار ڈیٹا بیس فراہم کیا۔ این سی اوسی نیاعدادوشمارکی بنیاد پرایس اوپیزکی تیاری اورنفاذ میں بنیادی کردار اداکیا۔وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ کورونا سے بدلتے ہوئے حالات میں پاکستانی قوم نے صبرواستقامت کامظاہرہ کیا۔ کورونا وبا سے نمٹنے کیلئے ہیلتھ پروفیشنلزکاکردارقابل تحسین ہے۔ چاروں صوبوں کیہیلتھ ورکرزنیگراں قدرخدمات سرانجام دیں۔وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی تھی کہ کورونا بیماری کے پھیلاو میں کمی کو یقینی بنانیکیلئے ایس اوپیزپرسختی سیعملدرآمد جاری رکھا جائے۔اسمارٹ لاک ڈاون کی حکمت عملی کوکامیاب بنانے کیلئے ہنگامی اقدامات کیے جائیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.