کورونا،پاکستان میں مجموعی اموات کی تعداد 28 ہزار 328 ہوگئی

0

اسلام آباد : پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید16افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد28ہزار 328 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید622کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 66 ہزار826ہوگئی۔ این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 44ہزار334کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 1.40 فیصد رہی۔

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 66ہزار750، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 77 ہزار132، پنجاب میں 4 لاکھ 38 ہزار433، اسلام آباد میں ایک لاکھ 6 ہزار571، بلوچستان میں 33 ہزار149، آزاد کشمیر میں 34 ہزار417 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار377 ہو گئی ہے۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 12 ہزار 876 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار536، خیبرپختونخوا 5 ہزار698، اسلام آباد 938، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 354 اور آزاد کشمیر میں 740 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.