عوام فاقوں سے مر رہے یہ ریاست مدینہ کی بات کرتے ہیں : مریم
لاہور: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ملک میں عوام فاقوں سے مر رہے ہیں ملک کے بے حس حکمران ریاست مدینہ کی بات کر رہے ہیں ،ان خیالات کااظہار انہوں نے وزیر اعظم عمران خان کے رحمت للعالمین کانفرنس سے خطاب پر ردعمل میں ٹو یٹر پر جاری بیان میں کیا، انہوں نے کہا کہ ہیلی کاپٹر سے ایک دربار سے دوسرے دربار تک سرکاری خرچ پر سفر کرنے والے کو کیا خبر کہ پاکستان کے عوام پر کیا قیامت گزر رہی ہے ؟جس کے کتے بھی اعلیٰ قسم کے گوشت پر پلتے ہوں اسے ریاست مدینہ کا نام زبان پر لاتے ہوئے ہزار بار سوچنا چاہیے ،جس ملک میں عوام فاقوں سے مر رہے ہوں،والدین مہنگائی سے تنگ آ کر بچوں کو زہر پلا کر خود کشیاں کر رہے ہوں،اس ملک کاحکمران اس ریاست مدینہ کی بات کر رہا ہے جسکاخلیفہ کندھوں پر بوریاں اٹھا کر غریبوں کے گھروں پر دستک دیتا تھا؟کیا کوئی شخص ایسا بے حس گونگا بہر ہ اور اندھا بھی ہو سکتا ہے ؟ کوئی اس جعلی اور خدا کے خوف سے عاری حکمران کو حضرت عمرِ فاروق کا قول یاد کرائے کہ دریا کے کنارے کوئی کتا بھی بھوکا رہ جائے تو جواب دہ عمر ہو گا!عمرِ فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ا پنے ایک کرتے اور چادر تک کا حساب دیا اور آپ توشہ خانہ ہضم کر گئے ؟ اور ڈھٹائی سے کہا نہیں دونگا جواب۔