خورشید شاہ کے پورے خاندان کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا ، بلاول بھٹو

0

اسلام آباد : چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سینئر پی پی پی رہنما خورشید شاہ کو ضمانت پر مبارک باد دی ہے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ حکومت نے نیب کیساتھ مل کر خورشید شاہ کو دو سال قید میں رکھ کر سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا، خورشید شاہ کے پورے خاندان کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ خورشید شاہ کو جھکایا اور ڈرایا نہ جاسکا، کرپشن کے جعلی مقدمات کی آڑ میں خورشید شاہ کو دراصل جمہوریت سے وفا کی سزا دی گئی۔بلاول بھٹو نے کہا کہ پی ٹی آئی نے اپنے خلاف مزاحمت کی توانا آواز کو دبانے کی کوشش کی۔

سپریم کورٹ نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما و قومی اسمبلی میں سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کی آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں ضمانت منظور کرلی ہے۔ قومی احتساب بیورو (نیب) نے قومی اسمبلی کے سابق قائد حزب اختلاف اور پی پی پی رہنما خورشید شاہ کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں 18 ستمبر 2019 کو اسلام آباد میں گرفتار کیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.