اے سی سی ویمنز ٹی 20 ایشیا کپ،فاطمہ ثنا کی جگہ نشرہ سندھوٹیم میں شامل
ویمنز ٹی 20 ایشیا کپ میں پاکستان ٹیم نے فاطمہ ثنا کی جگہ نشرہ سندھو کو اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔
فاطمہ ثنا ٹخنے کی انجری کے باعث اے سی سی ویمنز ٹی 20 ایشیا کپ سے باہر ہوگئی تھیں۔
پاکستان ویمن ٹیم کا تربیتی کیمپ مریدکے کے لاہور کنٹری کلب میں جاری ہے۔
پاکستانی ٹیم 28 ستمبر کو بنگلہ دیش کے لیے روانہ ہوگی۔ پاکستان ٹیم ٹورنامنٹ میں اپنا پہلا میچ 2 اکتوبر کو ملائیشیا کے خلاف کھیلے گی۔
قومی ویمن ٹیم کا دوسرا میچ میزبان بنگلہ دیش کے ساتھ 3 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔
پاکستان کا تیسرا میچ 6 اکتوبر کو تھائی لینڈ کے خلاف ہوگا۔
پاکستان اور روایتی حریف بھارت 7 اکتوبر کو مدمقابل ہونگے جبکہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کی ویمن ٹیموں کے درمیان میچ 9 اکتوبر کو میچ ہوگا۔
پاکستان اورسری لنکا کے درمیان میچ 11 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔
ویمن ایشیاء کپ ٹی ٹونٹی کے میچز یکم اکتوبر سے 15 اکتوبر تک بنگلہ دیش میں کھیلے جائیں گے۔