دنیا بھر میں نوول کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 1 کروڑ44لاکھ 57ہزار 916 ہوگئی
بیجنگ: جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے مرکز برائے سسٹمز سائنس و انجینئرنگ نے نوول کرونا وائرس سے زیادہ متاثرہ ممالک میں مصدقہ کیسز کے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کردیئے ہیں، یہ اعدادوشمار20جولائی کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بجے تک ہیں۔دنیا بھر میں نوول کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 1 کروڑ44لاکھ 57ہزار 916 ہوگئی ہے۔امریکہ 37 لاکھ73ہزار206 تصدیق شدہ کیسز کے ساتھ شدید متاثرہ ممالک میں سرفہرست ہے۔ برازیل 20 لاکھ 98 ہزار389تصدیق شدہ کیسز کے ساتھ دوسرے جبکہ بھارت 10 لاکھ 77ہزار 781 مصدقہ کیسز کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔روس 7 لاکھ 70ہزار311 تصدیق شدہ کیسز کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے، جنوبی افریقہ میں نوول کرونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ64ہزار328 جبکہ پیرو میں مصدقہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 53ہزار590 ہوگئی ہے۔میکسیکو میں 3 لاکھ 44ہزار224تصدیق شدہ کیسز،چلی میں 3 لاکھ 30ہزار930 تصدیق شدہ کیسز جبکہ برطانیہ میں 2 لاکھ 96ہزار358تصدیق شدہ کیسز ہیں۔ چین میں نوول کرونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 85 ہزار 765 ہے۔