
وڈھ : وڈھ کے علاقہ وہیر کے مقام پر پک اپ اور کوچ میں تصادم جس کے نتیجے میں تین افراد موقع پر جاں بحق دو شدید زخمی۔ عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ پک اپ کے ٹاٸر برسٹ ہونے کی وجہ سے بے قابو ہوکر کوچ سے ٹکرا گٸی جس کے نتیجے میں پک اپ میں سوار تین افراد جاں بحق اور دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔ کوچ میں سوار تمام افراد محفوظ رہے۔ پک اپ وڈھ سے خضدار جارہی تھی جوکہ مال مویشی سے لوڈ تھی جب کہ کوچ کوٸٹہ سے کراچی جارہی تھی۔ جاں بحق اور زخمی ہونےوالوں کا تعلق وڈھ دراکھالہ سے بتایا جارہا ہے ۔ زخمیوں کو خضدار منتقل کردیا گیا اور لاشوں کو ورثا کے حوالے کردیا کیا لیویز مزید کارواٸی کررہی ہے۔



