
لیڈز ( سپورٹس ڈیسک ) پاکستان کر کٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹونٹی میں ناکامی پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے پھر آئندہ غلطیوں پر قابو پانے کا بیان داغ دیا۔ان کا کہناتھاکہ میزبان ٹیم کی اننگز کے دوران کافی زیادہ رنز دیئے اور کھیل میں تسلسل کو برقرار نہ رکھ سکے ۔سپنرز نے اچھی باؤلنگ کا مظاہرہ کیا تاہم فاسٹ باؤلرز نے خراب باؤلنگ کی جس کے باعث انگلینڈ کے ٹوٹل میں 30رنز اضافی شامل ہوئے ۔ انہوں نے کہا کہ نازک وقت میں ان کی وکٹ گر گئی لیکن ٹیم میں ہدف کا تعاقب کرنے کی صلاحیت تھی کیونکہ ماضی میں ایسا کرچکے ہیں ۔ بابراعظم نے توقع ظاہر کی کہ غلطیوں پر قابو پا کر آئندہ میچ میں بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش کی جائے گی۔




