عسکری ترجمان کی وضاحت سے عمران نیازی کا جھوٹ فاش ہوا : حافظ حمد اللہ

0

کوئٹہ :  پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی ترجمان و جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مولانا حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ عمران نیازی کے اقتدار کی وکٹ بیرونی سازش سے نہیں بلکہ مولانا فضل الرحمن کی زور دار عوامی باؤنسر سے گری، ڈی جی آئی ایس پی آر کی بار بار وضاحت نے عمران نیازی کے جھوٹے بیانیہ کے غبارے سے ہوا نکال دی۔ اپنے جاری کردہ بیان میں مولانا حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ جب عسکری ترجمان کی وضاحت سے عمران نیازی کے جھوٹے بیانیہ کا پردہ پاش ہوا تو وہ اسے سیاست قرار دینے لگے۔ عمران نیازی نے اپنی حکومت میں تحقیق کیلئے جوڈیشل کمیشن کیوں نہیں بنائی؟ انہوں نے کہا کہ اگر انکے ایک جھوٹ پر جوڈیشل کمشن بنانا ضروری ہے تو پھر انکے ہر جھوٹ پر جوڈیشل کمشن بنانا ہوگا جوکہ نا ممکن ہے، اب صفحہ ایک نہیں رہا گیٹ نمبر چار کا دروازہ تو کیا آنیا جانیا بھی بند ہے۔ عمرانی ٹولہ اور شیخ رشید کی خواہش ہیں کہ اس دروازہ سے کمک اور نصرت جاری رہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اتحادی ٹیم عمران نیازی پر پاکستانی سیاست کے دروازے بھی بند کرینگے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.