چین عالمی قوانین کی پاسداری نہیں کر رہا ہے،ڈبلیو ایچ او سے علیحدگی درست فیصلہ ہے،پومپیو

0 28

واشنگٹن:  امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ چین عالمی قوانین کی پاسداری نہیں کر رہا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی وزیر خارجہ نے چین اور عالمی ادارہ صحت(ڈبلیو ایچ او)پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی ادارہ صحت کا جھکائو چین کی طرف ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈبلیو ایچ او سے نکلنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ امریکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس روکنے کے لیے کردار ادا کرے گا۔گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکہ نے عالمی ادارہ صحت نے نکلنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔امریکی صدر کا کہنا کہ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) چین کی کٹھ پتلی بن چکی ہے اس لیے ہم نے عالمی ادارہ صحت سے نکلنے کا فیصلہ کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.