وزیراعلیٰ بلوچستان سے کوئٹہ کے ضلعی امیر مولانا عبدالرحمن رفیق کی قیادت میں وفد کی ملاقات
کوئٹہ : وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سے جمعیت علماءاسلام کوئٹہ کے ضلعی امیر مولانا عبدالرحمن رفیق کی قیادت میں وفد کی ملاقات
ملاقات میں اپوزیشن لیڈر ملک سکندر خان ایڈوکیٹ کی بھی شریکوفد کی وزیر اعلیٰ کو بلدیاتی حلقہ بندیوں کے حوالے سے اعتراضات ، کوئٹہ میں اے اور بی ایریاز کے خاتمے اور کوئٹہ کو پانچ ٹاؤنز میں تقسیم کرنے کی تجویز
وفد کی وزیر اعلی سے بجٹ میں مدارس کے لیے فنڈز مختص کرنے کی درخواستہم نے گزشتہ بجٹ میں اپوزیشن کے حلقوں کے عوام کے ساتھ ہونے والی زیادتی کا ازالہ کیا۔
بلدیاتی انتخابات کا صاف شفاف انعقاد ہمارے بڑی کامیابی ہے۔ آئندہ بجٹ میں مدارس کی بہتری کے لیے بھی فنڈز مختص کیے جائیں گے۔
صوبائی حکومت صوبے کی یکساں ترقی پر یقین رکھتی ہے۔ دوران بلدیاتی انتخابات بحیثیت وزیر اعلیٰ آواران سمیت کسی بھی ضلع کا دورہ نہیں کیا تاکہ جانبداری کا تاثر پیدا نہ ہو۔
ضلع کوئٹہ کے اے اور بی ایریاز کے خاتمے اور شہر کو ٹاؤنز میں تقسیم کرنے کی تجویز کا جائزہ لیا جائے گا۔ حلقہ بندیوں کے اعتراضات سے الیکشن کمیشن کو باضابطہ طور پر آگاہ کیا جائے گا۔ وزیراعلی بلوچستان
وفد کی جانب سے مسائل کے حل کی یقین دہانی پر وزیراعلیٰ سے اظہار تشکر