کامیابی کیساتھ ناکامی بھی زندگی کا حصہ ہے ،مثبت سوچ کیساتھ مستقبل کی منصوبہ بندی کرتی ہوں‘ لیلیٰ

0 26

لاہور( این این آئی)اداکارہ لیلیٰ نے کہا ہے کہ کامیابی کے ساتھ ناکامی بھی زندگی کا حصہ ہے ،کبھی مایوس نہیںہوتی بلکہ مثبتسوچ کے ساتھ مستقبل کی منصوبہ بندی کرتی ہوں۔ ایک انٹرویو میں لیلیٰ نے کہاکہ فلم انڈسٹری میں بہتری کی امید پیدا ہوئی ہے لیکن مجموعی پر جو حالات ہیں وہ سب کے سامنے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی اچھا پراجیکٹ ملے گاضرور کام کروںگی ۔ فلم انڈسٹری میں تمام لوگوں کے ساتھ رابطے ہیں اورمیں دوستوں کوبڑی اہمیت دیتی ہوں۔ لیلیٰ نے مزید کہا کہ میںمستقبل کے بارے میں مایوس ہونے کی بجائے مثبت ذہن کیساتھ سوچ بچارکرتی ہوں ،اگرکبھی ناکامی کا سامناکرنا پڑے تواس سے سیکھتی ہوں اور ناکامی کی وجہ بننے والے اسباب کو دوبارہ نہ دہرانے کا عزم کرتی ہوں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.