چینی صدر کی کورونا سے نمٹنے پر تقریر کو تنقید کا نشانہ بنانے والے ایگزیکٹو لاپتہ

0 28

بیجنگ(این این آئی) ایک بااثر سابق چینی پراپرٹی ایگزیکٹو جنہوں نے چینی صدر شی جن پنگ کی گزشہ ماہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے حوالے سے کی گئی تقریر پر انہیں مسخرہ کہا تھا، لاپتہ ہوگئے۔میڈیارپوررٹس کے مطابق چین کی حکمراں جماعت کمیونسٹ پارٹی کے رکن اور سابق سرجاری پراپرٹی ڈویلپرہوایوان ریئل اسٹیٹ کے اعلی ایگزیکٹو رین زیکیانگ جت 3 دوستوں نے ان کی گمشدگی کی تصدیق کی اور کہا کہ ان سے 12 مارچ سے رابطہ نہیں ہوا ہے۔اب کی قریبی دوست وانگ ینگ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے کئی دوست ان کو تلاش کر رہے ہیں اور اور سب بہت فکر مند ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ رین زیکیانگ کے ایک عوامی شخص تھے اور ان کی گمشدگی کا بہت لوگوں کو علم ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.