ایران میں کروناوائرس سے مزید 97 ہلاکتیں ،کل تعداد 611 ہوگئی

0 26

تہران (این این آئی )ایران میں چین سے پھیلنے والے کروناوائرس سے مزید 97 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جس کے بعد اس مہلک وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 611 ہوگئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایران کی وزارت صحت کے ترجمان کیانوش جہانپور نے ایک نشری نیوزکانفرنس میں کہا کہ گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران میں 1365 نئے کیسوں کی تشخیص ہوئی ہے۔یوں اب تک ایران میں اس مہلک وائرس کا شکار ہونے والے مریضوں کی کل تعداد 12729 ہوگئی ہے۔انھوں نے بتایا کہ کرونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسوں میں 43 سو سے زیادہ افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔ترجمان کے مطابق نئے کیسوں میں 347 کا تعلق صوبہ تہران ، 155 کا اصفہان اور 134کا شمالی علاقے البرز سے ہے۔انھوں نے قبل ازیں خبردار کیا تھا کہ ایران کے نئے سال نوروز کے 20 مارچ کو آغاز سے قبل مہلک وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔انھوں نے لوگوں پر زوردیا ہے کہ وہ اپنے سفر کو محدود کردیں۔ان کا کہنا تھا کہ مہلک وائرس سے بیمار پڑنیوالوں کی شرح بدستور بڑھتی جارہی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.