مولانا مسعود اظہر افغانستان نہیں، پاکستان میں ہیں، ترجمان امارت اسلامیہ

0

ترجمان امارت اسلامیہ افغانستان کا کہنا ہے کہ جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر پاکستان میں ہی ہیں۔ رجمان نے کہا کہ جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر افغانستان میں نہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان نے افغانستان کو مولانا مسعود اظہر کی گرفتاری کے لیے خط لکھا تھا۔ خط میں افغان حکام کو کہا گیا ہے کہ مولانا مسعود اظہر کو تلاش کر کے اطلاع دی جائے اور گرفتار کیا جائے۔ خط کے مطابق مولانا مسعود اظہر ممکنہ طور پر ننگرہار اور کنڑ کے علاقوں میں ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.