اہم خبریںپاکستان

رمضان المبارک میں کھجور کی مانگ بڑھنے سے قیمتوں میں بھی دگنا اضافہ ،600 روپے کلو میں دستیاب

ملتان :  رمضان المبارک میں کھجور کی مانگ بڑھنے سے قیمتوں میں بھی دگنا اضافہ ہو گیا،رمضان کی خاص سوغات شہریوں کی پہنچ سے دور ہوگئی۔ملتان میں کھجور کی ر قیمتوں میں 100گنا اضافہ کردیا گیا۔خریداروں کا کہنا ہے کہ کجھور 600 روپے کلو میں دستیاب ہے۔دوسری جانب دکاندارمہنگائی کی وجہ کرونا وائرس کی وجہ سے ایران اور سعودی عرب سے تجارت بند ہونے کو قرار دے رہے ہیں۔عوام نے حکومت سے ماہ صیام میں کجھور اور دیگر پھلوں کی قیمتوں میں اضافے کا فوری نوٹس لے کر قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button