اے این ایف کا ملک کے جڑواں شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن۔

20

اے این ایف کا ملک کے جڑواں شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن۔

7 کاروائیوں کے دوران 7 ملزمان گرفتار ۔

کاروائیوں میں 1 کروڑ 9 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 126.600 کلو گرام منشیات برآمد۔

چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں واقع کوریئر آفس سے بیلجیم سے میرپور بھیجے جانے والے پارسل سے 60 گرام وزنی 15 ایکسٹیسی گولیاں برآمد۔

یارو، ضلع پشین کے قریب 2 ملزمان کے قبضے سے 6 کلو چرس اور 2 کلو آئس برآمد۔

کاموکی ٹول پلازہ گوجرانوالہ کے قریب موٹرسائیکل سے 9.5 کلو افیون اور 26.4 کلو چرس برآمد، ملزم گرفتار۔

جامشورو میں بس میں سوار مسافر کے قبضے سے 12 کلو چرس برآمد۔

جامشورو ٹول پلازہ کے قریب ملزم کے قبضے سے 9.6 کلو چرس برآمد۔

ترکائی ٹول پلازہ جہلم کے قریب ملزم کے قبضے سے 1 کلو چرس برآمد۔

یونیورسٹی روڈ پشاور کے قریب گاڑی سے 60 کلو چرس برآمد۔

گرفتار ملزم کے خلاف انسداد
منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
*ترجمان اے این ایف*

Comments are closed.