امریکی سینیٹ کے بعد ایوان نمائندگان نے بھی قرضے کی حد بڑھانے کے بل کی منظوری دیدی

0

واشنگٹن : امریکی سینیٹ کے بعد ایوان نمائندگان نے بھی قرضے کی حد بڑھانے کے بل کی منظوری دے دی، امریکا نے معیشت پر قرضوں کی حد میں 480 ارب ڈالر کا اضافہ کردیا۔

امریکی ایوان ِنمائندگان میں بحث کے بعد بل کے حق میں 219 اور مخالفت میں 206 ووٹ آئے، قرضوں کی حد بڑھنے سے امریکا کے ڈیفالٹ ہونے کا خطرہ 3 دسمبر تک ٹل گیا۔

ایوان نمائندگان میں منظوری کے بعد بل اب دستخط کے لیے صدر بائیڈن کے پاس بھیجا جائے گا۔ گزشتہ ہفتے امریکی سینیٹ نے بھی مذکورہ بل کو منظور کیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.