سعودی ولی عہدکا نئی قومی سرمایہ کاری پالیسی کا اعلان
ریاض : سعودی نیوز ایجنسی کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان نے پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا نئی سرمایہ کاری پالیسی ویژن 2030 کے مقاصد کے حصول کے علاوہ سعودی معیشت کو دنیا کی 15 بڑی معیشتوں میں سے ایک بنانے میں معاون ثابت ہوگی۔نئی پالیسی میں غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری کا سالانہ ہدف 100 ارب ڈالر مقرر کیا گیا ہے جبکہ غیر روایتی برآمدات کو 16 سے بڑھا کر 50 فیصد تک لایا جائے گا۔