اہم خبریںبین الاقوامی
سعودیہ کی چینی ویکسین لگوانے والے پاکستانیوں کو آنے کی اجازت

ریاض : سعودی عرب نے چین کی تیار کردہ کورونا ویکسین لگوانے والے پاکستانیوں کو مملکت میں آنے کی اجازت دے دی۔
سعودی حکام نے پی سی آرٹیسٹ منفی رپورٹ کی شرط برقرار رکھی ہے ۔ سعودی عرب آنے والوں کوملک میں منظورشدہ ویکسین کی بوسٹر ڈوز لگوانی ہوگی ، چینی ویکسین کی 2خوراکوں کیساتھ ایک بوسٹرخوراک لگوانی ہوگی۔ سعودی عرب نے ابھی تک چینی ویکسین کی منظوری نہیں دی۔




