ہمارے ترقیاتی منصوبوں کو اپنی کارکردگی سے منسوب کرنا خدمت نہیں : جام کمال

0

لسبیلہ : سابق وزیراعلیٰ جام کمال خان نے کہا ہے کہ ضلع بنے بغیر حب ترقی نہیں کر سکتا بھوتانی پہلے 9مرتبہ حلقے سے منتخب ہونے کی کارکردگی دکھائیں ہمارے ترقیاتی منصوبوں کو اپنی کارکردگی سے منسوب کرنا خدمت نہیں ،ڈیمرصرف دریجی میں بنے حب ساکران پیرکس میں کیوں نہیں بنے ،اسکول کالجز ،اسپتال اسٹیڈیم وہی پرانے ہیں حب ضلع کے قیام کے حوالے سے لوگوں کو تصویر کا ایک رخ دکھا یا جارہا ہے دریجی میں چارگھوڑے لگانے اور ایک فورا لگانے کو ترقی نہیں کہتے وہاں کے لوگوں کی آزادی سلب ہے ہم جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں کسی سے بولنے اور مخالفت کا حق نہیں چھینا وہ ہفتہ کی شام حب کے علاقہ مراد گجر گوٹھ میں سابق کونسلر زبیر گجر کی جانب سے دیئے گئے ظہرانے کی تقریب سے قبل ایک عوامی اجتماع سے خطاب کر رہے تھے عوامی اجتماع سے ٹرائبل چیف سردار غلام فاروق شیخ ،نواب زادہ زرین مگسی ،حسن گجر ،زبیر گجر نے بھی خطاب کیا سابق وزیر اعلیٰ جام کما ل خان نے مراد گجر گوٹھ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دور فتنہ کا دور ہے اور کہا جاتا ہے کہ جھوٹ اتنا بو کہ لوگ جھوٹ کو ہی سچ سمجھتے ہیں انھوں نے کہاکہ جام خاندان نے کبھی ایسی سیاست کی او ر نہ ایسی بات کہی ہو جو فتنہ بنی ہو اور لوگوں کو آپس میں لڑائے انھوں نے کہا کہ لوگوں کو سیاست اور ووٹ کیلئے اتنا تقسیم کیا جارہا ہے کہ انہیں صرف اپنا مفاد نظر آتا ہے ایسی سیاست کو ہم نے نہ کی ہے اور آئندہ اللہ پاک ہم ایسی سیاست کرائے انھوں نے کہا کہ ان دنوں ضلع لسبیلہ میں چند اہم ایشوز ہیں جن پر بات کرنا لازمی ہے کیونکہ ان ایشوز کے بارے میں لوگوں کو کتاب کا صرف سرورق دکھا یا جارہا ہے لیکن اب صرف سروق دیکھنے سے کام نہیں چلے گا بلکہ لوگوں کو پوری کتاب پڑنے کی ضرورت ہے تاکہ اصل حقائق سامنے آسکیں جنہیں چھپانے کی کوشش کی جارہی ہے اور ہماری ذمہ داری ہے کہ کتاب کی اندرونی کہانہ آپ عوام تک پہنچائیں انھوں نے کہاکہ اللہ پاک نے ہمیں موقع دیا چیئرمین ناظم وفاقی وزیر اور وزیر اعلیٰ بنے اور اسوقت MPAہیں اور ان عہدوں پر بیٹھنے والوں کو ایک عام کی نسبت زیادہ معلومات آتی ہیں انھوں نے کہاکہ حب شہر کے ساتھ ہماری دیرینہ وابستگی ہے حب کی نمائندگی پرنس احمد علی بھی کر چکے ہیں اور آج بھی حب کے لوگ جب ٹاﺅن کمیٹی حب کو یاد کرتے ہیں تو پرنس احمد کو اچھے الفاظوں میں یاد کرتے ہیں جام کمال خان نے لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آپ نے دو چیزوں کو الگ سے دیکھتا ہے جس میں زیادہ تر ہمارے صالح بھوتانی صاحب اور انکا کیمپ جو آجکل زیادہ ورک کر رہاہے انھوں نے کہاکہ وہ انہیں بڑے معزز انداز میں انکے موقف سے بتانا چاہتے ہیں کیونکہ و ہ ایک تاثر دینا چاہتے ہیں کہ لسبیلہ کے اندر لوگ تقسیم ہیں اور یہ اسی غلط منصوبہ بند کی بنیاد ہے جو آئندہ مستقبل میں قوموں کو مزید زیادہ نقصان پہنچانے کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتی ہے انھوں نے کہاکہ لسبیلہ میں صدیوں سے آباد لوگوں میں تفرقہ ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.