حملے کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے،امریکی وزیردفاع

0 32

واشنگٹن(این این آئی )امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر نے کہا ہے کہ امریکی قوم، ہمارے مفادات اور امریکا کے اتحادیوں پر حملے کرنے والوں کو بھاری قیمت چکانا ہو گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق مارک ایسپر نے ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز عراق کے دارالحکومت بغداد کے شمال میں التاجی فوجی اڈے پر راکٹ حملوں کے ردعمل میں کیا۔ ان حملوں میں دو امریکی اور ایک برطانوی فوجی ہلاک اور ایک درجن زخمی ہو گئے تھے۔ایک بیان میں مارک ایسپر نے کہا کہ امریکا اپنے مفادات اور اتحادی ممالک کو نقصان پہنچانے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.