بلوچستان میں صنعتی و اقتصادی ترقی کے بے پناہ مواقع موجود ہیں ،فرمان زرکون

0 29

کوئٹہ /اسلام آباد( این این آئی)بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے چیف ایگزیکٹو فرمان زرکون نے گزشتہ روز اسلام آباد میں بورڈ آف انویسٹمنٹ کے زیراہتمام سی پیک اور اسپیشل اکنامک زونز کے فریم ورک کے تحت صنعتی تعاون کے عنوان سے منعقدہ کانفرنس میں شرکت کی ، تقریب کے مہمان خصوصی وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت، ٹیکسٹائل، صنعت و پیداوار اور سرمایہ کاری عبدالرزاق دائود تھے، کانفرنس میں چین کے سفیر) H.E. Mr. Yao Jing)مسٹر یائو جنگ سمیت سرکاری حکام ، کاروباری حضرات،مختلف ممالک کے سفارکار اور دیگر متعلقہ افراد شریک تھے، اس موقع پر بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے چیف ایگزیکٹو فرمان زرکون نیچینی سفیرمسٹر یائو جنگ اور دیگر حکام سے ملاقاتیں کیں اور ان سے سی پیک سمیت بلوچستان میں جاری منصوبوں اور سرمایہ کاری کے مواقع پر گفتگو کی، انہوں نے مستقبل کے صنعتی تعاون میں بلوچستان کے اسپیشل اکنامک زونز کو ترجیح دینے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں صنعتی و اقتصادی ترقی کے بے پناہ مواقع موجود ہیں سرمایہ کار ان مواقع سے فائدہ اٹھا کر بلوچستان کی ترقی و خوشحالی میں اپنا کردا رادا کر سکتے ہیں، وزیر اعلیٰ جام کمال کی قیادت میں صوبائی حکومت صوبے میں سرمایہ کاری اور صنعتی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے اور سرمایہ کاروں کو ہر قسم کی سہولیات مہیا کی جائیں گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.