کورونا کی چوتھی لہر مزید 28 جانیں لے گئی، 24 گھنٹوں میں 1004 نئے مریض

0

اسلام آباد :  کورونا وائرس سے 28 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 28 ہزار 134 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 58 ہزار 959 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 4 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 36 ہزار 197، سندھ میں 4 لاکھ 62 ہزار 859، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 75 ہزار 974، بلوچستان میں 33 ہزار 76، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 350، اسلام آباد میں ایک لاکھ 6 ہزار 153 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 350 کیسز رپورٹ ہوئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.