اہم خبریںکھیل

نیوزی لینڈ کی ٹیم دورہ آسٹریلیا کا آغاز (کل)پہلے ون ڈے کرکٹ میچ سے کریگی

ولنگٹن(این این آئی)نیوزی لینڈ کی ٹیم دورہ آسٹریلیا کا آغاز (کل)13 مارچ پہلے ون ڈے کرکٹ میچ سے کریگی ۔کرکٹ نیوزی لینڈ کے مطابق کیوی ٹیم اپنے دورہ آسٹریلیا کا آغاز 13 مارچ کو پہلے ون ڈے میچ سے کریگی اس سلسلے میں کرکٹ نیوزی لینڈ نے پہلے ہی 15 رکنی سکواڈ ترتیب دے دیا ہے جس کے مطابق فاسٹ بائولرز ٹرینٹ بولٹ، میٹ ہنری اور لوکی فرگسن کی آسٹریلیا کے خلاف تین میچوں کی چیپل ہیڈلی ٹرافی سیریز کیلئے ون ڈے سکواڈ میں واپس ہوئی ہے۔ آسٹریلیا کے خلاف چیپل ہیڈلی سیریز کے لئے 15 کیوی سکواڈ کی کمان کین ولیمسن کو سونپی گئی ہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ٹام بلنڈل، ٹام لیتھم، مارٹن گپٹل، راس ٹیلر، ٹرینٹ بولٹ، کولن ڈی گرینڈہوم، لوکی فرگسن، میٹ ہنری، کِلی جیمسن، جمی نیشام، ہنری نکولس، مچل سینٹنر اور ایش سودھی شامل ہیں۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 13 مارچ کو سڈنی، دوسرا میچ 15 مارچ کو سڈنی جبکہ تیسرا اور آخری میچ 20 مارچ کو ہوبارٹ میں کھیلا جائے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button