وزیراعظم عمران خان کا کارکردگی کے معاملے پر اب کوئی سمجھوتہ نہ کرنے کا فیصلہ

0 30

اسلام آ باد :  وزیراعظم عمران خان نے کارکردگی کے معاملے پر اب کوئی سمجھوتہ نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کارکردگی نہ دکھانیوالوں کو گھر کی راہ دکھانے کی ٹھان لی اور واضح کیا حکومتی امور میں کوتاہی برداشت نہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے ترجیحات تبدیل کرتے ہوئے کارکردگی کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا بریفنگ نہیں، اپنی ٹیم کی کارکردگی دیکھوں گا۔حکومتی ذرائع کے مطابق روایتی حربے ختم ہوگئے ہیں ، وزرا، مشیران اور معاونین کواب کارکردگی دکھاناہوگی جبکہ سیکریٹریز، بیوروکریسی اور اداروں کے سربراہان کو کارکردگی سے جانچا جائے گا ، حکومتی فیصلوں پرکتناعمل ہوا؟وزرا و دیگرکو حقائق بتانا ہوں گے۔وزیراعظم نے کارکردگی نہ دکھانے والوں کوگھرکی راہ دکھانیکی ٹھان لی ہے اور حکومتی امورمیں تاخیری حربے دکھانے والوں کو رعایت نہ دینے کا فیصلہ، کیا ہے۔محکموں،وزارتوں کی بریفنگ کیاعدادوشماروزیراعظم نیڈائری میں ریکارڈکررکھے ہیں، وزیراعظم نے دونوں ڈائریاں کھول لیں اور تاخیری حربوں پر کئی افسران کی سرزنش بھی کی ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نیواضح کردیا ہے کہ حکومتی امور میں کوتاہی برداشت نہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.