دالبندین ،ضلع بھر میں ہندو برادری نے جوش و خروش کیساتھ ہولی کا تہوار منایا

دالبندین (این این آئی)دالبندین سمیت ضلع بھر میں ہندو برادری نے بڑی جوش و خروش کے ساتھ ہولی کا تہوار منایا ۔تفصیلات کے مطابق چاغی کے ہیڈ کوارٹر دالبندین میں ہندو برادری نے بڑی جوش و خروش کے ساتھ ہولی کا تہوار منایا گیا اس موقع پر دالبندین مندر میں کرونا وائرس سے نجات پانے کے لئے خیرات اور خصوصی دعا کا بھی اہتمام کیا گیا ہندو پنچاہیت کے سرکردہ رہنما سابق کونسلر برج لال کے مطابق خصوصی تقریب میں ملک وقوم کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی اور آخر میں پاک فوج اور پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے انکا مزید کہنا تھا پاکستان ہمارا ملک ہے ہم اپنی ملک کے لیے کسی بھی قربانی دینے سے دریغ نہیں کرینگے ہم اپنی تمام تہوار بڑی آزادی کے ساتھ مناتے ہیں اور ضلع کے 42قبائل اور پولیس ،فرنٹیر کور دالبندین رائفلز وضلعی انتظامیہ ہمارے ساتھ ہر وقت تعاون کے ساتھ ساتھ سیکورٹی بھی فراہم کرتے ہیں ہم ہندو برادری کی جانب سے انکا انتہائی مشکور ہے۔


