اہم خبریںبین الاقوامی

سعودی عرب اور امارات کی سوڈانی وزیراعظم پرقاتلانہ حملے کی شدید مذمت

ریاض(این این آئی)سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے سوڈن کے وزیراعظم عبداللہ حمدوک کے قافلے پر خرطوم میں گذشتہ روز ہونے والے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے اپنی ٹویٹر اکائونٹ پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں سوڈانی وزیراعظم کے قافلے پربم حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے مجرمانہ کارروائی قرار دیا۔بیان میں کہا گیا کہ برادر ملک سوڈان کے وزیراعظم کے قافلے پرحملہ دہشت گردی اور بزدلانہ کارروائی ہے جس کی شدید الفاظ میں مذمت کی جاتی ہے۔ سعودی عرب سوڈان کی سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچانے کی کسی بھی کوشش کی شدید مذمت کرتا ہے۔ادھر متحدہ عرب امارات نے بھی سوڈانی وزیر اعظم کے قافلے پرحملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے سوڈانی حکومت کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ، اماراتی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سوڈان کے وزیراعظم کے قافلے پرحملہ ایک وحشیانہ فعل اور ناقابل قبول اقدام ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button