‘غلطیاں تو اچھی ہوتی ہیں’

0

معروف ٹی وی میزبان اور ماڈل متھیرا کہتی ہیں کہ میں نے زندگی میں بہت غلطیاں کی ہیں اور ان سے سیکھا بھی ہے،غلطیاں تو اچھی ہوتی ہے۔

اپنے ایک انٹرویو میں متھیرا نے کہا کہ ہم سب غلطیاں کرتے ہیں، بےوقوف وہ ہے جو سیکھتا نہیں، اور غلطیاں کرتا رہتا ہے، میں نے زندگی میں بہت غلطیاں کی ہیں اور ان سے سیکھا بھی ہے،غلطیاں تو اچھی ہوتی ہے۔

متھیرا نے کہا کہ میں نے اپنے کیمرہ مین سے اردو سیکھی ہے۔ وہ پرچیوں پر لکھ کر دیتے تھے، ایسا بھی ہوا کہ کسی کالر میں مجھے گالی دی اور میں نے انہیں شکریہ کیا۔

اپنی پہلی نوکری کے حوالے سے متھیرا نے کہا کہ انہوں نے اپنی پہلی نوکری کراچی میں کی، یہ سیلز گرل کی ملازمت تھی، اس کے لیے مجھ سے کوئی تعلیمی سرٹیفیکیٹ نہیں مانگے گئے، مجھے میری انگریزی کی بنیاد پر نوکری دی گئی، پاکستان میں اگر آپ کو انگریزی آتی ہے تو پھر آپ دنیا کے سب سے تعلیم یافتہ انسان ہے۔

متھیرا نے کہا کہ ٹیلی وژن بچوں کو کچھ نہیں سکھاتا، لوگ اداکاروں پر بچوں کو خراب کرنے کا الزام لگاتے ہیں، یہ اداکاروں کی ذمہ داری نہیں، اگر ان کے بچے خراب ہورہے ہیں تو یہ آپ کی تربیت کی کمی ہے، اس میں ٹی وی کا کوئی عمل دخل نہیں۔

متھیرا نے کہا کہ ہمارے لوگ ترک ڈرامے یا انڈین آئٹم گانے دیکھنا پسند کرتے ہیں لیکن سوال ہماری اپنی اداکاراؤں پر اٹھاتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.