ایف بی آر لارج ٹیکس یونٹ نے 20-2019 کے مقررہ ہدف سے زیادہ ٹیکس جمع کیا
کراچی : ایف بی آر لارج ٹیکس یونٹ کراچی نے مالی سال 20-2019 کے دوران مقرر کیئے گئے ہدف 1230 بلین روپے کے مقابلے 1274 بلین روپے کاٹیکس جمع کیا۔ مہلک وائرس، معاشی بحران کے باوجود گذشتہ برس 17 ارب کے مقابلے میں 32 ارب روپے کے ریفنڈ کیئے۔ایف بی آر لارج ٹیکس یونٹ کراچی نے 24 سیکٹرز سے ایک تہائی ٹیکس ہدف حاصل کرلیا۔ مالی سال 20-2019 کے دوران لارج ٹیکس یونٹ کیلئے مقرر کیئے گئے ہدف 1230 بلین روپے کے مقابلے 1274 بلین روپے کا ٹیکس جمع کئے۔ جو گذشتہ مالی سال کے جمع کئے گئے ٹیکس سے 4 فیصد زائد ہے۔ مہلک وائرس، معاشی بحران کے باوجود گذشتہ برس 17 ارب کے مقابلے میں 32 ارب روپے کے ریفنڈ کئے جو گذشتہ سال کے مقابلے میں 88 فیصد زائد ہے۔کووڈ 19 اور لاک ڈاؤن کے باجود گزشتہ ماہ جون میں مقررہ کردہ ٹیکس ہدف 1 سو 10 روپے روپے کے مقابلے میں 1 سو 18 ارب روپے کی ٹیکس کولیکشن کی گئی تھی۔