مولانا فضل الرحمان کی بلاول بھٹو کو آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت

0 29

کراچی :  جمعیت علما اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بلاول بھٹو زرداری کو 9جولائی کوکراچی میں ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دے دی ، جس پر بلاول بھٹو نے اے پی سی میں شرکت کی یقین دہانی کرادی۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے جمیعت علما اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سیفون پر رابطہ کیا ، دونوں رہنماؤں میں علاقائی سیاسی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔ مولانا فضل الرحمان نے بلاول بھٹو زرداری کو 9جولائی کوکراچی میں ہونے والی ا?ل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی ، جس پر بلاول بھٹو نے اے پی سی میں شرکت کی یقین دہانی کرادی۔ اس موقع پر بلاول بھٹو نے مولانا فضل الرحمان سے ون آن ون ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا اور دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات پر اتفاق ہوا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.