اہم خبریںبین الاقوامی

ترک صدر آج یورپی یونین کے صدر دفتر کا دورہ کریں گے

انقرہ(این این آئی)مہاجرین کے معاملے پر گفتگو کرنے کے لیے ترک صدر رجب طیب ایردوآن پیر نو مارچ کو برسلز میں یورپی یونین کے صدر دفتر پہنچ رہے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس کا قوی امکان ہے کہ وہ برسلز میں اپنے قیام کے دوران ترک اور یونانی سرحد پر مہاجرین کے بحران کی صورت حال کو یونین کے ساتھ زیر بحث لائیں گے۔ ایردوآن کا دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب ترکی کے یورپی یونین کے ساتھ باہمی تعلقات عمومی طور پر اور یونان کے ساتھ خاص طور پر کشیدہ ہیں۔ ترک میڈیا نے ملکی صدر کے یورپی یونین کے ساتھ بات چیت کے ایجنڈے کی کوئی وضاحت نہیں فراہم کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button